تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی میں کورونا کے بعد ایک اور وائرس نے سر اٹھالیا، 2 روز میں 4 اموات

کراچی : شہر قائد میں کورونا کے بعد ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا ، وائرس سے 2 روز کے دوران 4 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے لگے ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے 2 روزکےدوران 4 افراد کی ڈینگی سے اموات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ جناح اسپتال میں لانڈھی کا رہائشی شخص انتقال کرگیا، نجی اسپتال میں ڈینگی متاثرہ نوجوان کا انتقال ہوا جبکہ منگل کوجناح اسپتال میں 2 افراد کا ڈینگی سے انتقال ہوا۔

ڈینگی کنٹرول پروگرام کے پاس ستمبرکاکوئی ریکارڈ نہیں ، ڈینگی کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے کہ اگست تک سندھ میں 1365کیسزرپورٹ ہوچکے، صرف کراچی میں اگست تک 1255کیسزرپورٹ ہوئے۔

ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس میں دوبارہ شدت آئی ہے ، جناح اسپتال میں مریض تشویش ناک حالت میں لائے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -