The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد14011 تک جا پہنچی

کراچی : سرد موسم کے باوجود ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،کراچی شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد14011 تک جاپہنچی ہے جبکہ 40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پندرہ ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ کراچی شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد14011 ہوگئی ہے۔

ڈینگی سر ویلینس سیل کے مطابق آج کراچی میں ڈینگی کے مزید107کیسز رپورٹ ہوئے اور سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈینگی کے 8کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ڈینگی سے اموات کی تعداد 40ہو چکی ہے۔

ڈینگی سروہلینس سیل کی جانب سے تاحال ڈینگی لاروے کو تلف کرنے اور اسپرے اور فیومیگیشن کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور سرد موسم کے باوجود ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال ملک میں ڈینگی کے پچاس ہزار پچاس کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 13622 ڈینگی کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے جبکہ وفاقی دارالحکومت سے رواں برس 13200 کیس سامنےآئے۔

مزید پڑھیں : ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار کیسز سامنے آگئے

رپورٹ کے مطابق پنجاب سے 9890، بلوچستان سے 3217 ، خیبرپختونخوا 7021 جبکہ قبائلی اضلاع سے 780 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، اسی طرح آزادکشمیر سے رواں برس 1691ڈینگی کیسز کی خبرملی۔

رواں برس ملک میں ڈینگی سے 80اموات ہوچکی ہیں، جس میں 34اموات سندھ میں ہوئیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے 22اموات ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق 2011 میں22000 ، 2017میں 25000 ڈینگی کیس ریکارڈ ہوئے تھے جبکہ ڈینگی نے پہلی بار2005میں کراچی میں وبائی صورت اختیار کی تھی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں