تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

فرانس میں ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس پھیلنے لگا

پیرس: فرانس کے محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ رواں برس ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس کے 500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

پبلک ہیلتھ آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال مئی کے بعد سے ستمبر تک ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا کے 529 واقعات رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 16 فیصد متاثرین کا تعلق ری یونین جزیرے سے ہے، مذکورہ علاقے کو حال ہی میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے پانچ علاقوں سے زیکا وائرس کے کیسز بھی سامنے آئے، جن میں سے پانچ مریضوں کا تعلق بیرونِ ملک جبکہ دو مقامی تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے 9 ماہ میں چکن گنیا کے 49 درآمدی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چکن گنیا سے کوئی مقامی شہری متاثر نہیں ہوا۔

یاد رہےکہ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے باعث ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس پھیلنا شروع ہوا جس مستقبل میں خوفناک صورتحال بھی اختیار کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -