جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

ڈینگی سے یومیہ کتنے لوگ متاثر ہورہے ہیں؟ رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈینگی کے صوبے بھر میں سر اٹھانے کے بعد یومیہ اس سے کتنے لوگ متاثر ہورہے ہیں، ڈی جی سندھ نے رپورٹ کا اجرا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ڈینگی سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری کردی ہے، سندھ میں ڈینگی کے مزید 113 مریض سرکاری اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں، محکمہ صحت نے بتایا کہ نجی اسپتالوں میں آ ج 57 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی میں ڈینگی کے 44 مریض سرکاری اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، حیدرآباد میں 35 اور سندھ کے دیگر اضلاع سے 34 کیسز رپورٹ ہوئے

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، اکتوبر سے اب تک 13 اموات رپورٹ

محکمہ صحت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سندھ بھر میں اس وقت 241 ڈینگی کے مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈینگی سے آ ج مزید 3 مریض جاں بحق ہوئے، ایک کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا حیدرآباد سے ہے، 5229 نمونوں کی ٹیسٹنگ کی گئی، 774 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

ڈینگی اور ملیریا کے مہنگے ٹیسٹ کتنے سستے ہو گئے؟ بڑی خبر آ گئی

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں