The news is by your side.

Advertisement

اکتوبر تک ڈینگی کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ اعدادوشمار جاری

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں اکتوبر تک ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 6اکتوبر تک کے ڈینگی کیسز کی تعداد229رپورٹ ہوئی۔ ضلع وسطی میں 36 اور شرقی میں 28کیسز منظر عام پر آئے۔

اسی طرح ضلع جنوبی میں13 اور ضلع غربی میں12کیسز رپورٹ ہوئے۔

ضلع کورنگی میں23، ملیر میں6کیسز، ضلع مٹیاری میں ڈینگی کیسز کی تعداد88 رہی۔ حیدرآبادمیں1، بدین میں3 اور تھرپارکر سے 16کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ صوبے سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی ڈینگی کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں