تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ملک بھر میں ڈینگی کا وار، 13 ہزار افراد متاثر

اسلام آباد: ملک میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ ہوا اور تعداد 13 ہزار تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد10سے13ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ حال ہی میں متاثرہ ہونے والے 18 افراد دورانِ علاج جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھرسے24گھنٹوں کےدوران ڈینگی کے497کیسزرپورٹ ہوئے، خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ 169 مریض متاثر ہوئے۔

خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد1814ہوگئی جبکہ پنجاب میں2410 افرادکو ڈینگی وائرس نےمتاثرکیا، اسی طرح اسلام آباد میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد1505ہوئی، سندھ میں24گھنٹوں کےدوران67مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈینگی کا شکار 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

رپورٹ کے مطابق سندھ میں ڈینگی وائرس سے2268افرادمتاثرہوئے، قبائلی علاقہ جات میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد134ہوگئی، بلوچستان میں  1772شہری ڈینگی وائرس کاشکارہوئے،آزاد کشمیر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 110 ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسپتال کے مالکان نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

- Advertisement -