تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پنجاب میں ڈینگی کے وارجاری، متاثرہ مریضوں کی تعداد 3554 ہوگئی

لاہور: پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ڈینگی کے وار جاری، مرِیضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 196 نئے مریض سامنے آئے، جس کے بعد رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 5 سو 54 ہو گئی ہے۔ وزارتِ صحت نے عالمی ماہرین سے تحقیقات کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں برس ڈینگی کے 3 ہزار 5 سو 54 مریض سامنے آئے جن میں سے 2 ہزار 8 سو 21 مریض واپس گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے 213 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 690 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، ڈینگی کے حوالے سے صوبہ پنجاب 3554 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔رواں سیزن میں کے پی کے میں 3412 ڈینگی کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں ڈینگی کے 2904 کیسز سامنے آئے، بلوچستان 2681، اسلام آباد میں 2777 ڈینگی کیس سامنے آئے، آزاد کشمیر 373، قبائلی اضلاع میں 312 جب کہ گلگت بلتستان میں ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

رواں سیزن کے دوران ملک بھر میں ڈینگی سے 29 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں11، پنجاب میں 9، اسلام آباد میں 7، بلوچستان میں 3 اموات ہو چکی ہیں۔

صرف لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے مریض داخل ہوئے، راولپنڈی میں ڈینگی کے 150 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ اس وقت 7 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 150 مریض رپورٹ ہوئے، رواں سال ڈینگی سے 9 ہلاکتیں ہوئیں، تمام کا تعلق راولپنڈی سے ہے، راولپنڈی میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال پر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کمشنر کو خط لکھ دیا ہے کہ ان کے پاس ڈینگی مریضوں کے لیے ڈرپس سمیت دیگر ضروری سامان کی قلت ہے جبکہ

ہولی فیملی اسپتال میں 200، بےنظیر اسپتال میں 200، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں 100ڈرپس کی فوری ضرورت ہے۔فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈینگی میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا، 64 سالہ سعید اسلام آباد سے ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر الائیڈ اسپتال میں آیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وکٹوریہ اسپتال میں داخل 4 مزید مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو ئی جبکہ اس وقت اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں ڈینگی کے 14 مریض زیر علاج ہیں ۔سرگودھا میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ڈی ایچ کیوٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 27 مریض داخل ہوئے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بجٹ نہ ہونے کے باعث شہر میں اسپرے کا عمل بھی شروع نہیں کیا جا سکا۔

ملتان میں محکمہ صحت کے مطابق نشتر اسپتال میں زیر علاج 2 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے ، ملتان کے نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی بخار میں مبتلا 18 مریض زیر علاج ہیں جبکہ شبہ میں 10 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ چکوال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے شبعے میں مزید 6 مریض ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔

ذرائع وزارت قومی صحت کےمطابق رواں سیزن میں ڈینگی لاروا کہاں سےآیا اورمختلف شہروں میں ڈینگی وائرس ا یک دم کیسےپھیلا ، اس بات کی تحقیقات کرانےکافیصلہ کرلیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ڈینگی کے پھیلاؤ کی تحقیقات عالمی اداروں سےکرائی جائیں گی اوراس سلسلےمیں عالمی ادارہ صحت،سی ڈی سی امریکہ اور سری لنکاسےرابطہ کیاجائےگا۔ معاون خصوصی قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزانے عالمی ماہرین سےتحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -