منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ڈنمارک میں قائم کمپنی کا پاکستان میں فیکٹری لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈنمارک میں قائم عالمی کمپنی نے پاکستان میں ونڈٹربائن بنانےوالی فیکٹری لگانےکافیصلہ کرلیا ، کمپنی ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت مینوفیکچرنگ کی سہولتوں کے قیام پر کام کرےگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک میں قائم عالمی کمپنی کے وفد کی وزیرتوانائی عمر ایوب سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں توانائی کے شعبے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں غیرملکی کمپنی نے پاکستان میں ونڈٹربائن بنانےوالی فیکٹری لگانےکافیصلہ کرتے ہوئے بتایا کہ گراؤنڈورک کا آغاز کردیا گیا ہے، کمپنی ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت مینوفیکچرنگ کی سہولتوں کےقیام پرکام کرےگی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہا ونڈ انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں، غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں مصنوعات تیار کرکے دیگر ممالک کو برآمد کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں : کینیڈین سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کے لئے پیکجزفراہم کئے جارہے ہیں، حکومت نے متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار کا ہدف 4سے بڑھا کر 30فیصد کیا ہے۔

یاد رہے دو روز قبل وزیر توانائی عمرایوب سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی تھی ، وزیر توانائی نے کہا تھا کہ انٹگریٹڈجنریشن ایکسپنشن پروگرام کوحتمی شکل دی جارہی ہے، پروگرام سے بجلی کی طلب و رسدکی ضروریات کوریگولیٹ کرنےمیں مددملےگی۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ مستقبل میں توانائی ضروریات کیلئےسستی بجلی کےپلانٹس لگائے جائیں گے، 2030تک متبادل ذرائع سے80فیصد بجلی پیدا کی جائے گی۔

کینیڈین ہائی کمشنر نےانٹگریٹڈ جنریشن ایکسپنشن پروگرام کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کینیڈا کےسرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پرغور کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں