جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

گرین لینڈ کو ٹرمپ سے بچانے کیلیے ڈنمارک کا اہم منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈنمارک آرکٹک سیکیورٹی میں 2 بلین ڈالر ڈالے گا کیونکہ ٹرمپ کی نظر گرین لینڈ پر ہے۔

ڈنمارک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو ہتھیانے کے عزائم پر سیکورٹی کا خصوصی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک نے آرکٹک اور شمالی بحر اوقیانوس (نارتھ ایٹالنٹک) کے خطے میں اپنی فوجی موجودگی کو بڑھانے کے منصوبوں کو پیش کیا ہے۔

کوپن ہیگن نے اعلان کیا کہ وہ سیکیورٹی کے لیے اضافی 14.6 بلین ڈینش کراؤن ($2.05bn) ڈالے گا۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب یورپی ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کا کنٹرول سونپنے کے مطالبے کی مزاحمت کر رہا ہے۔

ڈنمارک کے وزیر دفاع ٹروئلز لنڈ پولسن نے ایک بیان میں کہا کہ آرکٹک اور شمالی بحر اوقیانوس میں سلامتی اور دفاع کے حوالے سے سنگین چیلنجز ہیں۔

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن اس ہفتے فرانس، جرمنی اور نیٹو کے رہنماؤں سے گرین لینڈ پر "یورپی اتحاد” کو آگے بڑھانے کے لیے ملاقات کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں