تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈنمارک کی وزیرِاعظم نے ملک کی خاطر تیسری بار اپنی شادی ملتوی کر دی

کوپن ہیگن : ڈنمارک کی وزیرِ اعظم میٹے فریڈرکسن نے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی خاطر اپنی شادی ملتوی کر دی، فریڈریکسن کی شادی 17 اور18 جولائی کے لیے طے تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کی وزیرِ اعظم میٹے فریڈرکسن نے وبا سے نمٹنے کے لیے بلائے گئے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے اپنی شادی ملتوی کر دی ، فریڈریکسن کی شادی سترہ اوراٹھارہ جولائی کے لیے طے تھی، تاہم اجلاس کے باعث شادی آگے بڑھنانا پڑی۔

میٹے فریڈرکسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ’مجھے ملک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ، وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے مجھ پر اجلاس میں شرکت کی بڑی ذمہ داری ہے، اس لیے اپنی شادی ملتوی کر رہی ہوں، مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میرے منگیتر نہایت صابر ہیں۔

یہ تیسری بار ہے جب ڈنمارک کی وزیراعظم کو شادی ملتوی کرنا پڑ رہی ہے، برسلز میں سترہ سے اٹھارہ جولائی تک یورپی یونین کا اجلاس ہوگا جسمیں وبا کے بعد پہلی بار ستائیس ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاو جاری ہے، اب تک 96 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہوچکے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، دیگر ممالک کی طرح ڈنمارک بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 12 ہزار سے زائد اور اموات کی تعداد 603 ہے۔

Comments

- Advertisement -