جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

کراچی میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، مسافر رُل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے دس پروازیں وقت پر روانہ نہ ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا، کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی دس پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہوسکیں جبکہ سات ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

پی آئی اے کی صبح آٹھ بجے کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے تھری زیرو ٹواور غیرملکی ایئرلائنز کی کراچی سے جدہ اور ریاض کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ قطر ایئر کی صبح نوبجے کی پرواز شام ساڑھے چاربجے شیڈول کی گئی ہے۔

فلائی جناح کی کراچی سے لاہور اور فیصل آباد کی پروازیں، فلائی دبئی کی کراچی سے دبئی اور سعودی ایئر کی کراچی سے جدہ کی پرواز تاخیر کا شکارہیں جبکہ ایئرسیال کی کراچی سے لاہور اور پشاور کی پروازیں بھی تاخیر کا شکارہیں۔

دوسری جانب لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف کم حدِ نگاہ کے باعث ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس کا شیڈول درہم برہم ہوگیا۔

جدہ جانے والی نجی ایئرلائنز کی پروازیں SV738 اور SV739 منسوخ کر دی گئیں، جبکہ دبئی جانے والی پرواز PA410 بھی دھند کے باعث منسوخ ہوئی۔

ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز EY284 اور دبئی سے لاہور آنے والی پرواز PA411 بھی متاثر رہیں جبکہ اسلام آباد اور کراچی سے لاہور آنے والی ڈومیسٹک پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کم حدِ نگاہ کے باعث لینڈنگ اور ٹیک آف میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹس روانہ ہونے سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں اور فلائٹ شیڈول کی تصدیق کرلیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ بہتر ہونے پر فلائٹ آپریشن مرحلہ وار بحال کیا جائے گا. دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں