تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

محکمہ تعلیم کا اکتوبر سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

کویت سٹی : کویتی حکام نے تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کےلیے متبادل کلاس روم کی تجویز پر غور شروع کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاست کویت نے تعلیمی سرگرمیوں کو اکتوبر سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، کویتی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اگلے تعلیمی سال کے آغاز سے نئے متبادل کلاس روم کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیر تعلیم ڈاکٹر علی المودھف نے کہا کہ تجویز کے تحت اسکول کے بچوں کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا جائے گا اور ہر گروپ کو متبادل دنوں میں اسکول بلایا جائے گا، اس طرح دونوں گروپس تعلیمی تسلسل کو جاری رکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی سیشن 3 اکتوبر سے شروع ہوگا جس کے بعد غیر ویکسین شدہ طلباء اور اساتذہ کا ہفتہ وار پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا تاہم یہ شرط 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلباء کے لیے قابل اطلاق ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کے تحت اسکول ایک ماہ تک چلائیں گے اور پھر جائزہ لیں گے تاکہ اگلا فیصلہ لے سکیں اور اس دوران علمی و تکنیکی مضامین کی تدریس نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -