لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے خصوصی بچوں کیلئے 500ملین کی لاگت سے اسپیشل ویلیج کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے 40 سال بعد شرقپورمیں ادارے کی104کنال اراضی واگزار کرالی،واگزارزمین کی چاردیواری کیلئے 2کروڑ کافنڈفوری جاری کردیا گیا اور خصوصی بچوں کیلئے 500ملین کی لاگت سے اسپیشل ویلیج کی منظوری دے دی۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے انقلابی اقدامات؛
▪︎40سال بعد شرقپور میں ادارےکی 104کنال اراضی واگزار
▪︎واگزار زمین کی چار دیواری کیلئے2کروڑ کافنڈ فوری جاری
▪︎خصوصی بچوں کیلئے 500ملین کی لاگت سےملک کےپہلے سٹیٹ آف دی آرٹ سپیشل ویلیج کی منظوری— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 21, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسپیشل ویلیج میں بچوں کی ضروریات کےمطابق تفریح کےمواقع فراہم کیےجائیں گے ،اسپیشل ویلیج میں بچوں کوقیام، کھانااورتمام تفریحی سہولیات مفت دستیاب ہوں گی ،پہلی اسپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف کرائی گئی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اورجدیدتکنیکی سہولیات سےآراستہ 51بسوں کی فراہمی بھی گئی۔
▪︎سپیشل ویلیج میں بچوں کی ضروریات کے مطابق تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں گے
▪︎سپیشل ویلیج میں بچوں کو قیام، کھانا اور تمام تفریحی سہولیات مفت دستیاب ہونگی
▪︎پہلی سپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف
▪︎سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید تکنیکی سہولیات سے آراستہ 51 بسوں کی فراہمی— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 21, 2021
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کوبروئےکارلاتےہوئے ری اسٹرکچرنگ کرتے ہوئے ہیلپ لائن1162 فعال کی گئی، ماضی کےحکمرانوں نےخصوصی بچوں کوانکےحق سےمحروم کرنےکےسوا کچھ نہ کیا، عثمان بزدار اسپیشل بچوں کومعاشرےکافعال شہری بنانےکیلئےپرعزم ہیں۔
▪︎جدید ٹیکنالوجی کو بروئےکار لاتے ہوئے ری سٹرکچرنگ
▪︎ہیلپ لائن1162 فعال کی گئی
ماضی کے حکمرانوں نے خصوصی بچوں کو انکے حق سے محروم کرنے کے سوا کچھ نہ کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار سپیشل بچوں کو معاشرے کا فعال شہری بنانے اور انہیں زیادہ سےزیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 21, 2021