منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

قومی صحت کارڈز جاری کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز کی تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے قومی صحت کارڈز جاری کرنے کے سلسلہ میں تمام محکموں کے سرکاری ملازمین کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز کی تفصیلات مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان قومی صحت کارڈ جاری کرنے کے لئے پنجاب کے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے قومی صحت کارڈز جاری کرنے کے سلسلہ میں تمام محکموں کے سرکاری ملازمین کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز کی تفصیلات مانگ لیں۔

- Advertisement -

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین میں شادی شدہ افراد، بیوہ یا مطلقہ خواتین شامل ہیں۔

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ہدایت کی کہ ملازمین کے نام کے سپیلنگ اور شناختی کارڈ نمبرزکا صحیح اندراج ہو تاکہ کارڈ کی پرنٹنگ میں غلطی کا احتمال نہ ہو۔نادرا ریکارڈ کے مطابق خاندان کے سربراہ کو قومی صحت کارڈ جاری کیا جائے گا۔

سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام خاندان سالانہ دس لاکھ روپے تک ہیلتھ کیئر کے اہل ہیں، چار سوارب روپے کا منصوبہ پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی کی نگرانی میں شروع کیا گیا ہے، یو ایچ آئی پروگرام پر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ذریعہ عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں