منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن ، ڈاکٹرز کے استعفیٰ منظور ہونا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈاکٹرز کے استعفے منظور کرنا شروع کردیئے، استعفی دینے والے ڈاکٹرز کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈاکٹرز کے رکے ہوئے استعفے قبول کرنا شروع کر دیے، ابتدائی طور پر 4 مزید ڈاکٹروں کے استعفے قبول کر لیے گئے ہیں۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں استعفی دینے والے ڈاکٹرز کی تعداد 52 ہوگئی، ڈاکٹرز نے الزام لگایا ہے کہ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں ڈاکٹرز کے استعفے قبول کرنے کے لئے رشوت وصول کی جاتی ہے۔
.
سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نبیل اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے استعفے قبول کرنے کے لیے رشوت مانگنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے اے آر وائی نیوز نے محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرز کے استعفے روکنے کی خبر بریک کی تھی۔

یاد رہے محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرز کے استعفے روک لیے تھے، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انھیں استعفے دیے 6 ماہ ہو گئے ہیں لیکن حکومت نے تاحال انھیں قبول نہیں کیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پنجاب کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈاکٹرز استعفے دینے پر مجبور ہیں، اور اب محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کے لیے ڈاکٹرز کا استعفی روکے بیٹھے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 جولائی کو پنجاب کے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز نے استعفیٰ دے دیا تھا، مستعفی ہونے والے ڈاکٹرز میں میو اسپتال کے 14 اور جناح اسپتال کے 7 ڈاکٹرز شامل تھے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں