The news is by your side.

Advertisement

احد چیمہ کیخلاف تمام محکمانہ انکوائریز بند کر دی گئیں

اسلام آباد: سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گریڈ 19 کے افسر احد چیمہ کے خلاف تمام محکمانہ انکوائریز بن کر دی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام محکمانہ انکوائریز بند کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کو چیئرمین این ایچ اے لگائے جانے کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر 2020 میں احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست بھی منظور کی تھی۔ نیب نے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کیس کی تفتیش بند کرنے کی استدعا کی تھی۔

احمد چیمہ پر ایل ڈی اے سٹی میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کا الزام تھا اور اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ڈیڑھ سال گرفتار رہے۔

نیب لاہور نے 21 فروری 2018 کو احد چیمہ کو غیر قانونی طور پر پلاٹ الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں