تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

افغانی شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے دو ایف آئی اے اہلکار گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے دو افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کی معاونت کرنے پر دو ایف آئی اے اہلکار بھی پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے عملے نے دو افغان شہریوں کو امیگریشن کلئیرنس کے بغیر کینیڈا روانگی کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

رحمت اللہ نامی افغانی اور اس کے بھائی کو جعلی بورڈنگ کارڈ پر بیرون ملک روانگی کی سہولیات فراہم کرنے میں ملوث 2ایف آئی اے اہلکار بھی گرفتار کرلیے گئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کے کامران اور وحید نامی ہیڈ کانسٹیبلز نے25 لاکھ روپے میں معاملہ طے کیا تھا۔ ملزمان کی کینیڈا روانگی کے لئے ایف آئی اے اہلکاروں سے ڈیل راولپنڈی کے دو ایجنٹس نے کی تھی۔

ذرائع کے مطابق الیاس اور عثمان نامی ایجنٹس کی گرفتاری کے لئے بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ ایف آئی اے کے اہلکاروں کو ایئرپورٹ بلا کر ہتھکڑی لگا کر پاسپورٹ سرکل حکام کے حوالے کیا گیا۔

افغان شہریوں کو 8جنوری کو پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازکی فائنل چیکنگ پر گرفتار کیا گیا تھا، دونوں اہلکاروں نے ملزمان کو امیگریشن کاؤنٹر پر لائے بغیر ہی بین الاقوامی روانگی لاؤنج تک پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے مبینہ طور پر ملزمان کو پی آئی اے پرواز نمبر783 کا جعلی بورڈنگ کارڈز بھی فراہم کیا، ملزم رحمت اللہ اس کے بھائی اور دونوں ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

افغان شہریوں نے پہلے سے ہی پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی حاصل کر رکھے تھے، ملزمان کے موبائل فونز سے افغان پاسپورٹس اور شناختی کارڈز برآمد کئے گئے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں