The news is by your side.

Advertisement

نیٹو افواج کی اسلام آباد سے دیگر ممالک روانگی، افغان باشندوں کی اسلام آباد آمد

کابل : افغان دارالحکومت سے اسلام آباد پہنچنے والے نیٹو افواج کے اہلکار چار خصوصی طیاروں کے ذریعے دیگر ممالک کے لیے روانہ ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے خصوصی پروازوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے، 13 افغانی باشندے بھی خصوصی پرواز سے کابل سے اسلام آباد پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹو افواج کے چار خصوصی جہازوں کی اسلام آباد سے دیگر ممالک روانگی کا سلسلہ بھی جاری ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران نیٹو فورسز کے 109 اہلکار اور افسران اسلام آباد سے بیلجیئم کےلیے روانہ ہوئے ہیں۔

نیٹو فورسز کے تیس اہلکار اور افسران دو پروازوں کے ذریعے سوئیڈن روانہ ہوئے ہیں جب کہ 13 افغانی باشندے بھی خصوصی پرواز کے ذریعے کابل سے اسلام آباد پہنچے، جن میں سے سات افغان باشندوں کو جرمن سفارتخانے جب کہ چھ افغانی ہوٹل منتقل ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بہت زیادہ وائرل ہورہی تھی جس میں ایئرپورٹ سے غیر ملکی افواج کو باہر نکلتے اور گاڑیوں میں سوار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ ایئرپورٹ کی تصویر ہے اور یہ غیر ملکی فوجی افغانستان سے پاکستان پہنچے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں