The news is by your side.

Advertisement

دپیکا اور کنگ خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون آئندہ آنے والی فلم میں کنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

بالی ووڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہدایت کار آنند ایل رائے  نے اپنی نئی آنے والی فلم میں بڑے شوبز ستاروں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اُن کی فلم میں کنگ خان، دپیکا، انوشکا شرما اور سلمان خان سمیت دیگر نامور اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فلم ساز نے اداکاروں کو شارٹ لسٹ کرنا شروع کردیا ہے، اب تک کنگ خان، دیپکا کے علاوہ سلمان خان، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور کترینہ کیف کے ناموں کی حتمی منظوری ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور انوشکا فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں تو اسی دوران دپیکا بھی فلم کے سیٹ پر پہنچیں، جس کے بعد فلم ساز نے انہیں بھی کام کرنے کی پیش کش کی۔

بالی ووڈ ذرائع کے مطابق فلم کی کاسٹ ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے کیونکہ ہدایت کار بڑے فنکاروں کو فلم میں لینے کے خواہش مند ہیں، فلم میں رانی مکھرجی، کرشمہ کپور، سری دیوی، کاجول کو بھی  کام کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

قبل ازیں شاہ رخ اور دپیکا پڈوکون 2007 میں بننے والی فلم اوم شانتی اوم اور چینائی ایکسپریس میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلیے مداح بے تاب تھے تاہم اُن کی یہ خواہش اب تکمیل پر پہنچے والی ہے۔

واضح رہے کہ کنگ خان نے دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارؤں کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی، جس کے بعد یہ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ آنند رائے کی اگلی فلم میں یہ اداکارئیں بھی جلوہ گر ہوں گی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں