جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

بینکوں میں ڈپازٹس کی شرح میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

شرح سود میں کمی کے باوجود بینکوں میں ڈپازٹس کی شرح میں اضافہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2025 میں بینکنگ ڈپازٹس میں ماہانہ 0.5 فیصد اور سالانہ 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اگست میں بینکنگ ڈپازٹس 34 ہزار 463 ارب روپے پر پہنچ گئے، اگست 2024 میں بینکنگ ڈپازٹس 30 ہزار 778 ارب روپے تھے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں بینک ڈپازٹس میں 183 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، ایک سال میں بینکنگ ڈپازٹس میں 3685 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ملک میں بینکنگ ڈپازٹس کا 49 فیصد سے زیادہ ذاتی اکاؤنٹس ہیں، تنخواہ دار طبقے، سیلف ایمپلائیڈ، طلبا، گھریلو خواتین اور دیگر سے تعلق رکھتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی طور پر یہ رقم 16 ٹریلین سے زائد بنتی ہے، بینکنگ ڈپازٹس میں پرائیویٹ سیکٹر کا حصہ 20.3 فیصد یا 6.8 ٹریلین روپے ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں