پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

خاتون ڈاکٹر نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، خودکشی نوٹ میں اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست آندھرا پرادیش کے علاقے گنٹر میں 38 سالہ خاتون ڈاکٹر نے امریکی ویزا مسترد ہونے پر انتہائی قدم اُٹھا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹر روہنی کی موت کا اس وقت پتہ چلا جب خاتون ڈاکٹر کی فیملی نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور جواب نہ ملنے کی صورت میں فیملی نے دروازے کو توڑ دیا اور اندر داخل ہوئے تو خاتون ڈاکٹر مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے جمعہ کی رات نیند کی گولیاں زیادہ مقدار میں لیں یا انجیکشن لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم خودکشی کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کیا جاسکے گا۔

خاتون ڈاکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس کو خاتون کے گھر سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھی اور اس نوٹ میں امریکی ویزا کی درخواست مسترد ہونے کا ذکر کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر روہنی کی والدہ لکشمی کا کہنا ہے کہ روہنی ایک ذہین طالبہ تھی اور اس نے کرغزستان میں 2005 سے 2010 کے درمیان ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا۔ اس کا تعلیمی ریکارڈ شاندار تھا اور اس نے اپنے مستقبل کے لیے بڑے خواب دیکھے تھے۔

روہنی کی والدہ لکشمی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی امریکا میں ملازمت کرنے کا خواب دیکھتی تھی، مگر ویزا نہ ملنے پر وہ شدید مایوس ہوگئی تھی۔

زیادتی کا شکار 15 سالہ لڑکی نے انتہائی قدم اُٹھالیا

والدہ کے مطابق میں نے روہنی کو بھارت میں ہی طبی پیشہ جاری رکھنے کا کہا مگر وہ کہتی تھی کہ امریکا میں مریضوں کی تعداد زیادہ اور آمدنی اچھی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں