منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

‘سالانہ ایک ہزار طلبا کو 100فیصد اسکالر شپ دیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ایک ہزار فاٹا طلباء کے لیے اسکالرشپ پرگورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا، چوہدری سرور نے کہا 2027 تک سالانہ ایک ہزار فاٹا طلبا کو 100فیصد اسکالر شپ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایک ہزار فاٹا طلباء کے لیے اسکالرشپ پر مرزا محمد آفریدی نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وفاق کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، 2027 تک سالانہ ایک ہزار فاٹا طلبا کو 100فیصد اسکالر شپ دیں گے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ فاٹامیں پنجاب یونیوررسٹی کا اورگلگت میں جی سی یو کا کیمپس بنایاجائے گا، ہم سب نے ملکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف اور امن کیلئےفاٹا کےعوام کی قر بانیاں قابل تحسین ہیں، پہلی بارترقی اور خوشحالی کے لیے وفاق سب کو ساتھ لیکر چل رہا ہے، پنجاب بڑا بھائی ہونے کی وجہ سے بلوچستان اور فاٹا کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزامحمدآفریدی کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر ایک ہزار سالانہ اسکالر شپ تاریخی پروگرام ہے، ماضی میں ہمیشہ فاٹا کو نظراندازکیا جاتا رہا اب ایسا نہیں ہوگا، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں