ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

پاک بھارت جنگ کی صورت میں پورا جنوبی ایشیا تباہ ہوگا، چین کے نائب سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین کے نائب سفیر لی جیانگ کا کہنا ہے ہم نہیں چاہتےپاک بھارت جنگ ہو دونوں ایٹمی ممالک ہیں، پاک بھارت جنگ کی صورت میں  پورا  جنوبی ایشیا تباہ ہوگا، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چین کے نائب سفیرلی جیانگ نے سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک پرآصف زرداری اورنوازشریف دورمیں کام ہوتارہا، سی پیک منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔

چین کے نائب سفیر کا کہنا تھا کہ ملتان سکھرموٹر وے اگست کی بجائےجولائی میں مکمل ہوگی، حویلیاں تھاکوٹ شاہراہ ریشم کی توسیع رواں سال مکمل ہوگی۔

- Advertisement -

لی جیانگ نے کہا کہ سی پیک اب دوسرے مرحلےمیں داخل ہوچکاہے، گوادر میں ایئرپورٹ کی توسیع، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر تعمیر ہورہاہے، گوادر میں اسپتال بھی چینی گرانٹ سے تعمیر کیا جارہا ہے۔

سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہوچکا ہے

ان کا کہنا تھا سی پیک کا دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر ہے اور پہلا اقتصادی زون تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے صوبائی حکومتوں سے ذمہ داریاں جلد پوری کرنے کی توقع ہے۔

چینی نائب سفیر نے کہا سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، تیسرےملک سے اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر عمل ہوگا، دور دراز علاقوں کیلئے چین 3 سال میں 1 ارب ڈالرگرانٹ دے گا۔

پاک بھارت کشیدگی پر انھوں نے کہا ہم نہیں چاہتے پاک بھارت جنگ ہو دونوں ایٹمی ممالک ہیں، پاک بھارت جنگ کی صورت میں پورا جنوبی ایشیا تباہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں