قوم کے لیے مرنا اور مارنا بھی جانتے ہیں، ڈپٹی ڈی جی رینجرز rangers
The news is by your side.

Advertisement

قوم کے لیے جان دینا اور جان لینا بھی جانتے ہیں، ڈپٹی ڈی جی رینجرز

کراچی : ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈیئر نادر حسین نے کہا ہے کہ ہم قوم کے لیےمرنا بھی جانتے ہیں اور مارنا بھی جانتے ہیں، کراچی نے بہت قربانیاں دی ہیں ہم شہر کی حفاظت کریں گے۔

وہ کراچی یونیورسٹی میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی حفاظت اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈیئر نادر حسین نے کہا کہ کراچی سی پیک کا اہم جز ہے جس کے لیے ہمیں شہرمیں امن کو ہرحالت میں برقرار رکھنا ہے تاکہ سی پیک کے مکمل ثمرات حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کئی برس سے مسائل کا شکار ہے اور ہمارے کچھ لوگ دشمنوں کے ہاتھوں میں کھلونا بھی بنے تاہم رینجرز نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا۔

بریگیڈیئر نادر حسین نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں انہی کے دم سے قوم کا مستقبل روشن ہے اور اندرونی مسائل سے لڑنے کے لیے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز کے جوانوں نے کراچی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے اور اس شہر میں امن کو بحال کیا جس کے بعد کراچی دوبارہ روشنیاں بحال ہوئیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں