The news is by your side.

Advertisement

موبائل صارفین پرائیویٹ نمبر سے میسجز کا کوئی جواب نہ دیں، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبرکرائم

اسلام آباد : ڈپٹی ڈائریکٹر سائبرکرائم عبدالغفار نے شہریوں کو کرمنلز اور جعل سازوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ نمبرسے میسجز کا کوئی جواب نہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق جعل سازوں کی جانب سے شہریوں کو ملنے والے مختلف پیغامات کے ذریعے ان سے حساس معلومات حاصل کرکے ان کو لوٹا جاتا ہے، اس قسم کی شکایات کے پیش نظر ڈپٹی ڈائریکٹر سائبرکرائم عبدالغفار نے شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے.

ان کا کہنا ہے پنجاب سے آپریٹ ہونے والا گروہ شہریوں سے جعل سازی میں ملوث ہے،یہ گروپ سمندری، گجرہ، اوکاڑہ، جھنگ اور اطراف سے آپریٹ ہورہا ہے،عوام کو موبائل فون، سوشل میڈیا پر بینک اکاؤنٹس بند ہونے کی جھوٹی اطلاع دی جاتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ نمبر سے میسج کرکے درج نمبروں پر رابطے کا کہا جاتا ہے اور پھر یہ جعل ساز شہریوں سے ان کی حساس معلومات حاصل کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ لہٰذا شہری محتاط رہیں اور فوری طور پر قانون نافذ کرنے والےاداروں کو اطلاع دیں، یہ گروپ اس سے قبل بھی کئی شہریوں کو لوٹ چکا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں