اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت : ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تاجہ زئی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ پر فائرنگ کردی گئی ، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کر دی ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ ڈی آئی خان ریجن میں تعینات تھے اور وہ چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کےقتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، مقدمہ 2 ملزمان شریف اللہ اور علی بہادر کے خلاف درج کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں