تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی ڈپٹی وزیر دفاع خالد بن سلمان جنوبی سرحد کا جائزہ لینے فرنٹ لائن پر پہنچ گئے

ریاض : سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر دفاع خالد بن سلمان نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جنوبی سرحد جائزہ لینے اور جوانوں سے ملاقات کرنے فرنٹ لائن پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو ایک روز قبل ڈپٹی وزیر دفاع تعینات کیا گیا ہے جس کے بعد سے مملکت سے اعلیٰ شخصیات خالد بن سلمان کو مبارک باد پیش کررہی ہیش کررہی ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈپٹی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے پہلے مشن میں جنوبی سرحد کا دورہ کیا، خالد بن سلمان نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔

سعودی ڈپٹی وزیر دفاع نے کہا کہ اپنے وطن کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ہے، اپنا فرض نبھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہنے والی فوج کی قیادت پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی افواج کی قیادت اہلکار حرمین شرفین کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ سرحد پر تعینات فوجی افسر نے شہزادہ خالد بن سلمان کو انتہائی اہم مقاصد اور ذمہ داریوں میں شرکت کرنے والے یونٹس سے متعلق طویل بریفنگ دی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ خالد بن سلمان نے اتوار کے روز وزارت دفاع کے سول اور ملٹری اہلکاروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے جاری بیان میں خود کو ڈپٹی وزیر دفاع منتخب کرنے پر سعودی شاہی ٹرسٹ اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ملک کی دفاعی ترقی اپنا کردار بہترین انداز سے ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں : شہزادہ خالد بن سلمان بطور وزیر دفاع منتخب

خیال رہے کہ ایک روز قبل شاہی فرمان کے تحت شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکا میں شہزادہ خالد بن سلمان کی جگہ سعودی عرب کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان بطور نائب وزیر دفاع نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان اپریل 2017 سے 23 فروری 2019 تک امریکا میں بطور سعودی سفیر سفارتی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -