اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

پاکستان کو امریکا سے تعلقات رکھنے ہیں تو شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی، امریکی نائب وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کے نائب وزیرخارجہ جان سیلوان کا کہنا ہے پاکستان کودہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی، امریکا سے تعلقات رکھنے ہیں تو شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے اجلاس میں نائب وزیرخارجہ جان سلیوان نے کہا کہ پاکستان سے جنوبی ایشیا کی پالیسی پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، پاکستان پرواضح کردیا ہے کہ باہمی تعلقات اب دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے مشروط ہیں۔

امریکی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سے تعلقات کواہمیت دیتا ہے، پاکستان نےلاکھوں افغان مہاجرین کوپناہ دی، القاعدہ کوشکست دی اوراتحادی افواج کوسامان کی ترسیل کیلئے راستہ دیا، پاکستان کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی امداد روکنے کا بل امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردیا گیا، بل میں پاکستان کی غیرفوجی امدادمکمل طورپرروکنے کا کہا گیا ہے۔


ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا‘ امریکی صدر


یاد رہے کہ نئے سال کے آغاز پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 15 سالوں میں 33 ارب ڈالر امداد دینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا۔

جس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنورٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان جب تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا امداد کی فراہمی کا سلسلہ منجمد رہے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں