تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

میں نے آئین شکنی نہیں کی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ میں آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا جب جب موقع ملا پاکستان کے خلاف سازش کے خاتمے کے لیے آگے آؤں گا۔

 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے ارکان اللہ تعالیٰ کی قدرت کو مانتے ہیں اور عوام اب اٹھ چکے ہیں۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ لگتا نہیں حکومت ٹانگ رہی ہیں جو ووٹنگ نہیں کرارہی ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ  میں کھڑا ہوں آپ نے دیکھا کس کی کانپیں ٹانگیں، کون کتنی دیر بیٹھا رہا سب نے دیکھا، اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔

قاسم سوری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن میں آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا، جب جب موقع ملا پاکستان کے خلاف سازش کے خاتمے کے لیے آگے آؤں گا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 3 اپریل کو متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی تھی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے اس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پانچ روز تک سماعت جاری رکھنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک کو برقرار رکھا تھا۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہی آج قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔

Comments

- Advertisement -