The news is by your side.

Advertisement

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کورونامیں مبتلا

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت ‏آگیا ہے دو تین دنوں سے ہلکا بخار اور سر میں درد تھا۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ آپ سب سے دعاؤں میں یادرکھنےکی درخواست ہے، براہِ کرم کوروناکی ‏تیسری لہرکو سنجیدگی سےلیں۔

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نے اپیل کی کہ اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر اسد قیصر، وفاقی وزراء اسدعمر، شیخ رشید، حماد اظہر، گورونر ‏سندھ، وزیراعلیٰ سندھ سمیت کئی اہم شخصیات کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہ صحتیاب ‏ہوگئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں