اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی رولنگ کیس، چوہدری شجاعت کی فریق بننے کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت اور اے این پی نے فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کی فریق بننےکی درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب کو 22 جولائی کو خط لکھا، ڈپٹی اسپیکر نے خط کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو ڈالے گئے ووٹ گنتی سے نکال دیے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا ہے کہ ق لیگ کے ایم پی ایز کے پرویز الٰہی کو ووٹ آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی تھے، میں اس کیس کا متعلقہ فریق ہوں،کیس میں پارٹی بنایا جائے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں اے این پی نے بھی فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔

یاد رہے 23 جولائی کو سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیس میں حمزہ شہباز کا یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کردیا تھا اور وہ ایک بار پھرعبوری وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے تھے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ حمزہ شہباز کیس کے فیصلے تک ایک ٹرسٹی کے طور پر کام کرینگے، کیس میں عرفان قادر نےتفصیلی جواب جمع کرانا ہے، آج کی سماعت سے اندازہ ہوا کہ عرفان قادرکی تیاری نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں