بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ڈیڑہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیڑہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیڑہ بگٹی میں فتنہ الہندوستان کے خلاف موثر کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیاد آپریشنز کیے جن میں مجموعی طور پر 9 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پہلے آپریشن کا انعقاد ٹانک میں کیا گیا جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

ترجمان نے کہا تھا کہ مشتبہ مقام کے گھیراؤ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سات دہشتگردوں کو مار گرایا گیا۔ علاقے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

اسی روز دوسرا آپریشن لکی مروت میں کیا گیا جہاں بھی خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔، جس میں مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں