site
stats
پاکستان

ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام

ڈیرہ غازی خان: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیا، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخی سرور کے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کے کیمپ کی اطلاع پر آپریشن کیا.

دہشتگردوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی میں دو دہشتگردہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ہینڈگرینیڈ، کلاشنکوف اوراسلحہ برآمد ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشتگرد جنوبی پنجاب میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں کی شناخت کریم نواز اور صفدر کے نام سے ہوئی، اُن کاتعلق کالعدم تنظیم الاحرار سے تھا.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top