جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

زہریلا حلوہ کھانے سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان(12 اپریل 2026): تھانہ درازندہ کی حدود میں مبینہ طور پر زہریلا حلوہ کھانے سے دو کم عمر بھائیوں سمیت تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ تحصیل درازندہ کے پہاڑی علاقے پولو سکی میں پیش آیا جہاں یہ نوجوان مزدوری کے لیے گئے ہوئے تھے۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 23 سالہ شیران خان اور دو سگے بھائی 14 سالہ فتح محمد اور 11 سالہ نور محمد شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ مزدوری ان نوجوانوں کو پہاڑی علاقے میں ایک ڈبہ ملا جس میں حلوہ موجود تھا۔ حلوہ کھانے کے کچھ ہی دیر بعد تینوں کی حالت بگڑ گئی اور دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرا نوجوان اسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ علاقہ دشوار گزار اور دور افتادہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا، جو اموات کی بڑی وجہ بنا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مفتی محمود میموریل اسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی ہے، جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی۔ پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ زہریلا حلوہ وہاں کیسے پہنچا اور واقعہ حادثاتی ہے یا اس کے پیچھے کوئی سازش کارفرما تھی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں