منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

ڈیرہ اسماعیل خان: دو گروپوں میں مسلح تصادم، 6 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان(9 جولائی 2026): خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مخالف گروپوں کے درمیان ہونے والے شدید مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد قتل اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تحصیل پنیالہ کے علاقے شاہ حسن خیل میں پیش آیا، جہاں دو گروپوں کے درمیان مبینہ دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 5 کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے جبکہ ایک شخص دوسرے گروپ کا بتایا جاتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں امن و امان قائم کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید پولیس نفری طلب کر لی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں