منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

جائیداد کی لالچ میں سفاک بیٹوں نے باپ کو زنجیروں میں جکڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان(11 جولائی 2026): جائیداد کی لالچ میں بیٹوں نے باپ کو زنجیروں میں جکڑ دیا، پولیس نے بزرگ کو بازیاب کرا لیا۔

ڈی آئی خان میں جائیداد کی لالچ میں سفاک بیٹوں کی جانب سے اپنے ہی والد کو زنجیروں اور رسیوں سے جکڑ کر قید کرنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جسے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

یہ واقعہ تھانہ پہاڑ پور کے علاقے کوٹ جائی میں پیش آیا، جہاں ملزمان حبیب اللہ اور شعیب اپنے بزرگ والد اللہ یار سے زبردستی اراضی اپنے نام کروانا چاہتے تھے۔

بزرگ شہری اپنی بیٹیوں کو جائیداد میں ان کا شرعی حصہ دینے پر بضد تھے، جس پر بیٹوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر ایک تاریک کمرے میں بند کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق بزرگ شہری کی بیٹی نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس پر پولیس نے فوری چھاپہ مار کر گزشتہ پانچ روز سے محبوس بزرگ شہری کو بیڑیوں اور رسیوں سے آزاد کرا لیا۔

پولیس نے بیٹی کی مدعیت میں سنگدل بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں