جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

انوشکا اور ویرات کی شادی کے ملبوسات کس نے تیار کیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کل شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور فی الوقت سوشل میڈیا پر ان دونوں کی شادی کی تصاویر و خبریں ہی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انوشکا اور ویرات کے شادی کے ملبوسات، زیورات اور دیگر لوازمات کس نے ڈیزائن کیے ہیں؟

- Advertisement -

ان دونوں کی شادی کے ملبوسات بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے تیار کیے ہیں جو دنیا بھر کی فیشن انڈسٹری میں اہم مقام رکھتے ہیں۔

ایک بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے مکھرجی نے بتایا کہ انہوں نے جوڑے کی شادی کی تمام تقریبات بشمول منگنی، مہندی، سنگیت، شادی کی مرکزی تقریب اور بعد میں دیے جانے والے ریسیپشن کے ملبوسات تیار کیے ہیں۔

اسی طرح انوشکا کے تمام زیورات جن میں تاریخی دور کے زیورات کا ٹچ رکھا گیا ہے وہ بھی سبیاساچی ہی سے تیار کروائے گئے ہیں۔

مکھرجی نے بتایا کہ انوشکا کا پسندیدہ رنگ گلابی تھا اور وہ چاہتی تھیں کہ ان کی شادی کا لباس بھی گلابی رنگ کا ہو، چنانچہ گلابی اور نارنجی رنگ کو ملا کر ایک نیا رنگ تخلیق کیا گیا جو انوشکا کو بے حد پسند آیا۔

بعد ازاں انوشکا کا لباس کلکتہ کے مشہور بلاک پینٹرز سے پینٹ کروایا گیا جبکہ اس میں گوٹے کا کام بھی شامل کیا گیا۔

سبیاساچی مکھرجی نے نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد اور نیک تمنائیں بھی دی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں