تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سات گولیاں لگنے کے باوجود سیاہ فام امریکی موت کو چکما دینے میں کامیاب ہوگیا

واشنگٹن : سفید فام پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیاہ فام امریکی شہری معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تین روز قبل امریکی ریاست ونسکونسن میں پولیس اہلکاروں نے سفید فام بالا دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور سیاہ فام شہری پر اندھا دھند گولیاں برسا دی تھیں، جس کے نتیجے میں سیاہ فام امریکی جیکب بلیک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

اہل خانہ نے پولیس اہلکار کی جانب سے بچوں کے سامنے جیکب پر 7 گولیاں فائر کرنے کے بعد اسے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے جیکب بلیک کی پشت میں لگنے والی 7 گولیاں نکال دیں جس کے بعد اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب جیکب بلیک کی حالت خطرے سے باہر، حیرت کی بات یہ ہے کہ 29 سالہ جیکب بلیک انتہائی نزدیک سے 7 گولیاں لگنے کے باوجود موت کو چکما دینے میں کامیاب ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکب بلیک پر سفید فام پولیس اہلکار کی فائرنگ کے بعد ایک مرتبہ پھر امریکا میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں جبکہ مظاہرین کی جانب سےت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ریاست کے گورنر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی بنادی اور مظاہروں پر قابو پانے کےلیے نیشنل گارڈز کو طلب کرلیا ہے۔

‘والد نے دنیا بدل دی’، فلائیڈ کی بیٹی نے مظاہرین کو آبدیدہ کر دیا

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکا میں سفید فام پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو بہیمانہ تشدد کے بعد ہلاک کردیا تھا جس کے نتیجے میں امریکا سمیت دنیا بھر میں سفید فام بالادستی کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -