The news is by your side.

Advertisement

معاشی مشکلات کے باوجود زرعی شعبے میں 50 ارب کا پیکج دیا، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کسان اتحاد کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی ہے، کسان اتحاد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر فخر امام، چیئرپرسن کمیٹی زرعی پیداوار شاندانہ گلزار ملاقات میں موجود تھے۔

کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کے دوران وفدنےزرعی شعبے کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کی گہری دلچسپی اور اقدامات کو سراہا۔

اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کسانوں کی سہولت کاری کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی، زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی صورتحال کےباوجود زرعی شعبے کےلیے 50ارب کا پیکیج دیا، زرعی پیداوارمیں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے چین سے اشتراک کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے زرعی ٹیوب ویلوں پر بجلی کے نرخوں سے متعلق کسان اتحاد کے مطالبے پر غور کی ہدایت کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں