امریکی صدارتی الیکشن 2024 کے لیے ہونے والے ریپبلیکن مباحثے میں عدم شرکت کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ چھائے رہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں 2024 میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے امریکی ریاست وسکانسن کے شہر ملواکی میں ری پبلیکن صدارتی مباحثہ ہوا جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت نہیں کی اس کے باوجود وہ چھائے رہے۔
گزشتہ روز ہونے والے مباحثے میں سابق صدر ٹرمپ نے شرکت کے بجائے ٹوئٹر پر انٹرویو دیا جسے مباحثے کے دوران سات کروڑ اسی لاکھ افراد نےدیکھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تازہ ترین رائے شماری سے پتہ چلتا ہے کہ آئندہ انتخابات کیلیے ان کے پاس دوسرے امیدواروں سے زیادہ حمایت حاصل ہے۔
مذکورہ صدارتی مباحثے میں ری پبلیکن کی جانب سے نامزدگی کے خواہشمند 8 امیدوار شریک ہوئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزدگی ملنے پر مائیک پنس سمیت 7 امیدواروں نے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
سعودی تحفہ ’’گھڑی‘‘ بیچنے پر سابق برازیلین صدر کی گرفتاری کا امکان
رپورٹ کے مطابق دوسرامباحثہ ممکنہ طور پر کل جبکہ آنے والے مہینوں میں دو مزید مباحثے متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ رواں ہفتے ہونے والے ریپبلکن کے پہلے پرائمری مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مجھے جانتے ہیں کہ میں کون ہوں، اس لیے مباحثے میں حصہ نہیں لے رہا۔