تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پیمرا کی ہٹ دھرمی برقرار،عدالتی احکامات کے باوجود اے آروائی نیوز کی نشریات تاحال بحال نہ ہوسکیں

کراچی : پیمرا کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، واضح  عدالتی احکامات کے باوجود اے آروائی نیوز کی نشریات تاحال بحال نہ ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کی بندش کا نوٹی فیکیشن معطل کیا لیکن عدالتی حکم کو ایک دن گزرنے کے باوجود اے آر وائی کی نشریات مکمل بحال نہ ہوسکیں۔

یاد رہے سندھ ہائیکورٹ نےاےآروائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرنے کا حکم دیا تھا اور پیمرا کےلائسنس معطلی ںوٹیفکیشن کے خلاف حکم امتناع جاری  کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامے میں کہا تھا پیمرا آئندہ اےآروائی نیوز کوسنے بغیر غیرقانونی کارروائی سےگریز کرے،چینل کیخلاف ایسی کوئی کارروائی نہ کی جائے جوآئین کیخلاف ہو ۔

عدالت نے تمام فریقین اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو اٹھائیس مارچ کیلئے نوٹس جاری کردئیے تھے۔

جسٹس ذوالفقار نے ازراہِ تفنن کہا تھا کہ یہ تو اس بلڈنگ جیسا معاملہ ہوگیا، جس میں باربارآگ لگ جاتی تھی، جس پر  بیرسٹرعابد زبیری کا کہنا تھا کہ  جی ہاں ماضی میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی عمارت میں باربارآگ لگ جاتی تھی،

عابد زبیری نے بتایا ۔۔ اتوار پانچ مارچ کورات آٹھ بج کر چھبیس منٹ پرچینلزکو ٹوئٹر کے ذریعےعمران خان پرپابندی کا بتایاگیا، پیمرا نےمیرے فریق کا لائسنس اس بنیاد پر معطل کیا کہ اُس نے عمران خان کی خبرنو بجے کے بلیٹن کا حصہ بنائی  جس پرصرف چند منٹ پہلےپابندی لگائی گئی تھی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ صرف اے آر وائی نہیں دوسرے کئی چینلوں نے بھی عمران خان کی وہی خبر چلائی تھی، پابندی کا حکم رات گئےنکالا گیا، تکنیکی اعتبارسے کسی بھی چینل کیلئےممکن نہیں تھا کہ وہ موادہٹاسکےجونشریات میں آن ائیرہونےکیلئےلگ چکاتھا۔

جسٹس ذوالفقار نے پیمرا نوٹیفکیشن معطل کرتےہوئے اےآروائی کی نشریات پرانےنمبروں پر بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -