تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وبائی صورتحال کے باوجود اسپائیڈر مین 1 ارب ڈالر کمانے میں کامیاب

وبا کے پاعث پیدا ہونے والی صورتحال اور تنقید بھی اسپائیڈر مین ‘نو وے ہوم’ کو کمائی سے نہ روک سکی، نو ہوم وے وبائی صورتحال کے دوران ایک ارب ڈالر کمانے والی پہلی فلم بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلاک بسٹر فلم اسپائیڈر مین کی ماضی ریلیز ہونے والی سیریز جاندار اسکرپٹ اور شاندار اداکاری کے باعث اربوں ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جب کہ ان کی راہ میں کوئی وبائی صورتحال بھی حائل نہیں ہوئی۔

دوسری جانب 2022 میں ریلیز ہونے والی اسپائیڈر مین سیریز نو وے ہوم 2019 میں ریلیز ہونے والی ‘اسٹار وار: دی رائز آف اسکائی واکر’ کے بعد عالمی باکس آفس پر 1 ارب ڈالر کا کاروبار کرنے والی پہلی فلم بن چکی ہے جب کہ پاکستان میں اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز تقریباً سوا دو کروڑ روپے کا بزنس کرلیا تھا۔

فلم اتنی زیادہ سپرہٹ ہوئی کہ لوگوں سے ریلیز سے قبل ہی ٹکٹ بک کروا کر رکھ لیے تھے جس کے باعث ریلیز کے پہلے تین روز تک نو وے ہوم کے ٹکٹ ملنا بھی ناممکن تھا۔

Comments

- Advertisement -