اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کابینہ میں شامل غیر منتخب مشیروں اور معاونین خصوصی کے ملک کے اندر اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیران اور معاونین خصوصی اربوں روپے کے اثاثوں مالک ہیں اور 15 معاونین خصوصی میں سے پانچ دہری شہریت کے حامل ہیں، جبکہ ایک معاون خصوصی امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔
ویب سائٹ پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ زلفی بخاری برطانوی شہری، ندیم افضل چن کینیڈین پی آر کارڈ رکھتے ہیں, معید یوسف اور شہباز گل گرین کارڈ ہولڈر ہیں، شہزادہ سید قاسم اورندیم بابر امریکی شہریت رکھتے ہیں، تانیہ ایدروس کینیڈین اورسنگاپور کی شہریت رکھتی ہیں۔
زلفی بخاری پاکستان میں اثاثےنہیں رکھتے، لندن میں کروڑوں کے اثاثے ہیں، ثانیہ نشتر5لاکھ مالیت کے سونے کی مالک،شہزاد اکبر کےاثاثے 5کروڑ سے زائد ہیں، ثانیہ نشترایک گاڑی کی مالک ہیں اور23لاکھ روپے کی مقروض ہیں، شہباز گل کے مجموعی اثاثے15کروڑ روپے ہیں۔
حفیظ شیخ دہری شہریت نہیں رکھتے،30کروڑکے اثاثے29کروڑ کےمقروض ہیں، شہزاد ارباب10کروڑ اثاثوں کے مالک،57لاکھ بینک اکاؤنٹ میں موجود ہیں، شہزاد اکبرکے نام پر65لاکھ کی جائیداد، اہلیہ کے نام پر13لاکھ کی جائیداد ہے، شہزاد اکبر کے پاس ساڑھے4کروڑ اور اہلیہ کے نام پر70لاکھ کی منقولہ جائیداد ہے۔
زلفی بخاری کے پاس پاکستان میں اپنے نام پر کوئی اثاثہ نہیں، زلفی بخاری کو والد نے2006اور2007میں دو زمینیں تحفے میں دیں، اٹک میں1210کنال اور91کنال سے زائد زمینیں تحفے میں دی گئیں، زلفی بخاری کو ننھیال سے30پلاٹ اسلام آباد میں ورثے میں ملے،2014میں ننھیال سے مزید چار پلاٹ زلفی بخاری کو ملے۔
شہزاد قاسم کے پاس لاہور میں60لاکھ مالیت کے تین پلاٹ موجود ہیں، شہزاد قاسم گوادر میں 35لاکھ کے پلاٹ کے مالک بھی ہپں، شہزاد قاسم کے نام پر امریکا اور یو اے ای میں3،3جائیدادیں ہیں، شہزاد قاسم کے پاس مختلف بینکس میں ساڑھے4کروڑ کا بیلنس موجود ہے۔
ندیم بابر کے پاس پاکستان میں12کروڑ97لاکھ روپے کی جائیدادیں ہیں، ندیم بابر امریکا میں3کروڑ10لاکھ کے مکان کے مالک ہیں، ندیم بابر کے مختلف کاروبار کی مالیت2ارب15کروڑ روپے ہے۔
ملک سے باہر ندیم بابر کا13کروڑ77لاکھ روپے کا کاروبار ہے، ندیم بابر کے پاس36لاکھ روپے کی2گاڑیاں، کوئی جیولری نہیں، ندیم بابر کے پاس3لاکھ نقد رقم، 9لاکھ کے پرائز بانڈ ہیں، ندیم بابر کے بینک اکاؤنٹس میں16کروڑ60 لاکھ کے اثاثے ہیں۔