جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

10 گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ والے فیڈرز کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گزشتہ 6 ماہ میں 10 گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ والے فیڈرز کی تفصیلات سامنے آگئیں، ان فیڈرز پر اوسطاً ماہانہ 8 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ کلو واٹ سے زائد بجلی کی کھپت ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پاور ڈویژن نے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک بھر میں تقسیم کار کمپنیوں کے کل 12,665 فیڈرز ہیں، جن میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ والے فیڈرز کی تفصیلات شامل ہیں۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ ان فیڈرز پر اوسطاً ماہانہ 8 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ کلو واٹ سے زائد بجلی کی کھپت ہو رہی ہے اور ملک بھر میں 2,223 فیڈرز پر روزانہ 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

تحریری جواب میں کہنا تھا کہ حیسکو کے 322، پیسکو کے 642، کیسکو کے 604، سیپکو کے 407، ٹیسکو کے 174 اور میپکو کے 37 فیڈرز پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق صارفین کو متاثرہ فیڈرز کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اور اس پر قابو پانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں