The news is by your side.

Advertisement

ترقیاتی پروگرام کیلئے جاری ہونے والے فنڈز کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

اسلام آباد : رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کی تفصیلات جاری کردی گئیں، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزارتوں کے منصوبوں کےلیے 300 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد جاری کیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات کے جاری ہوگئیں، دستاویزات میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 476 ارب 62 کروڑ سے زائد کے فنڈز دکھائے گئے ہیں۔

دستاویز میں وزارتوں کے منصوبوں کےلیے 300 ارب چھ کروڑ روپے سے زائد جاری ہوئے جبکہ وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 63 ارب 88 کروڑ روپے جبکہ کابینہ ڈویژن کےلیے 46 ارب ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ کےلیے 52 ارب 51 کروڑ سے زائد، این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 98 ارب آٹھ کروڑ کے فنڈز اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کےلیے بائیس ارب ارتالیس کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری ہوئی۔

این ٹی ڈی سی اور پیپکو کےلیے 37 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی جبکہ وزارت ریلویز کےلیے 18 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد جاری ہوئے۔

دستاویز میں وزارت صحت کےلیے منصوبوں کےلیے 10 ارب 78 کروڑ روپے جبکہ وزارت قومی تحفظ خوراک کےلیے 8 ارب 71 کروڑ روپے فنڈز کا اجراء دکھایا گیا ہے۔

آزاد کشمیر اور جی بی کےلیے 39 ارب 71 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی جبکہ تخفیف غربت ڈویژن کےلیے 10 کروڑ 8 لاکھ روپے کے فنڈز اور اپرا کےلیے ایک ارب بیس کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں