تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

شہباز، حمزہ، جہانگیر سمیت ہائی پروفائل کیسز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ہائی پروفائل مقدمات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ جہانگیرترین کےخلاف شوگرملز میں خوردبرد کے کئی مقدمات زیرتفتیش ہیں ایک کیس میں 4.3 ارب اور دوسرے میں 2.2 ارب کی خوردبرد کا الزام ہے۔

جہانگیرترین اور علی ترین سمیت دیگر افراد کیسز میں ملزمان ہیں جب کہ جہانگیرترین کیخلاف سرمایہ کاری میں بھی خوردبرد کا کیس زیرتفتیش ہے۔

جہانگیرترین پر سرمایہ کاری میں 3.3 ارب کی خوردبرد کا الزام ہے اور چینی اسکینڈل پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اےای اوبی آئی کرپشن کیس کی بھی سماعت کر رہا ہے۔

ایف آئی اے نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکیخلاف بھی تفصیلات پیش کر دیں۔ جواب کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش جاری ہے دونوں کیخلاف 16 ارب منی لانڈنگ کیس میں چالان جمع ہوچکا ہے۔

شہبازشریف اور حمزہ پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز، ملک مقصود اور طاہرنقوی مفرور ہیں۔

Comments

- Advertisement -