The news is by your side.

Advertisement

پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں کرونا مریضوں کی طبی سہولیات کی تفصیلات جاری

لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے ٹیچنگ اسپتالوں میں کرونا مریضوں کے علاج، طبی سہولیات سے متعلق تفصیلات جاری کردی، سیکریٹری ہیلتھ نے بتایا کہ ٹیچنگ اسپتالوں میں اب تک 4884 کرونا مریض صحتیاب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سحٹ پنجاب کی جانب سے ٹیچنگ اسپتالوں میں زیر علاج کرونا مریضوں کے علاج اور سہولتوں سے متعلق جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں مختص 6305بیڈز میں سے 4168 خالی ہیں۔

نبیل احمد اعوان کا کہنا تھا کہ لاہور کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں مختص 2333 میں سے 1687 بیڈز خالی ہیں جبکہ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کے آئیسولیشن کیلئے مختص 4586 میں سے 3329 بیڈز خالی ہیں۔

سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں 1631میں سے 1382 بیڈز خالی ہیں اور پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کے ایچ ڈی یو ایس کے 1175میں سے 628 بیڈز خالی ہیں۔

سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں مختص 433 وینٹی لیٹرز میں سے 211 خالی ہیں، لاہور کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں 204 وینٹی لیٹرز میں سے 62 خالی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں