The news is by your side.

Advertisement

مالی سال 20-21 میں موٹروہیکل، جائیداد ٹیکس وصولی کی تفصیلات

کراچی: محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے سندھ میں مالی سال 2020-21 میں موٹروہیکل اور جائیداد ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں کراچی سے 8521.434 ملین روپے ٹیکس حاصل ہوا جبکہ حیدرآباد سے 494.174 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

اسی طرح سکھر سے 233.420 ملین اور شہید بےنظیر آباد سے 92.363 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 1520.132 ملین روپے ٹیکس حاصل کیا گیا۔ حیدرآباد سے 77.334 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن مکین کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 20-21 میں افسران وعملے کی کارکردگی مثالی رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کو جدید خطوط پر استوار کردیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں