بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانیوں کا بیرون ملک جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں 88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانیوں کا بیرون ملک جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں، جس میں 88 ممالک میں 20ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات میں بتایا گیا کہ  جیلوں میں سزائےموت کے 68 پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں ، ان پاکستانی قیدیوں کو دہشت گردی ،قتل اور منشیات اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ یواے ای میں 5292، سعودی عرب میں10432پاکستانی ، ملائیشیا میں 463،برطانیہ میں 321،عمان میں 578پاکستانی قید ہیں۔

ترکیہ میں 3 سو 87 ، بحرین میں 3 سو 71 ، یونان میں 598 پاکستانی ، چین میں 4سو 6، جرمنی میں 90 اور عراق میں 40پاکستانی ، امریکا میں 114، سری لنکا میں 89 اور اسپین میں 92پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان میں 85،جنوبی افریقہ میں48،فرانس میں 186 پاکستانی قید ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں