اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

پی آئی اے نجکاری کی تفصیلات کس کو دی جائیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ آج رات 12 بجے تک نجکاری کیلئے اظہاردلچسپی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اظہاردلچسپی جمع کرانے والوں کی پری کوالیفکیشن کی جائےگی اور پری کوالیفائی کرنے والوں کو پی آئی اے کی مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کا مرحلہ مئی کے آخری ہفتے میں مکمل ہو گا۔ نجکاری میں ملکی اور غیرملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کاجائزہ لیاہے۔

چیئرمین نجکاری کمیشن عبدالعیلم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں 10 معروف کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے

پی آئی اے کی نجکاری میں اسکیم آف ارینجمنٹ منظور کی گئی ہے نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ 3 مئی کو منظور ہوئی۔

پی آئی اے کی اسکیم آف ارینجمنٹ سے اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اسکیم میں اثاثے، خسارے اورقرض ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیے گئے جب کہ اہم قانونی پیش رفت سے وزارت خزانہ اور نجکاری کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں